Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں فرقہ پرست طاقتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں

تلنگانہ میں فرقہ پرست طاقتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں

حیدرآباد۔/25ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج میتھوڈسٹ چرچ چیاپل روڈ میں کرسمس تقاریب میں شرکت کی اور عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کرسمس کیک کاٹا اور کہا کہ یسوع مسیح کی مہربانی سے علحدہ تلنگانہ ریاست کا خواب پورا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں فرقہ پرست طاقتوں کیلئے کوئی جگہ نہ

حیدرآباد۔/25ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج میتھوڈسٹ چرچ چیاپل روڈ میں کرسمس تقاریب میں شرکت کی اور عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کرسمس کیک کاٹا اور کہا کہ یسوع مسیح کی مہربانی سے علحدہ تلنگانہ ریاست کا خواب پورا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں فرقہ پرست طاقتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کرے گی۔ اس کے علاوہ فرقہ پرست عناصر کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ کے سی آر نے کہا کہ ریاست میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام طبقات امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہیں۔ چیف منسٹر نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ کرسمس تقاریب میں شرکت کی جہاں عیسائی پادریوں کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ یسوع مسیح کی نوازش کے سبب علحدہ تلنگانہ ریاست وجود میں آئی ہے۔ انہوں نے کرسمس تقاریب کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار نہ صرف عیسائی برادری بلکہ تلنگانہ عوام کیلئے بہتر مستقبل کا ضامن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دس برسوں سے اسی چرچ میں کرسمس تقاریب میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ملکاجگری مہیندرا ہلز میں کرسچین بھون کی تعمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک بھر میں مثالی کرسچین بھون تعمیر کرے گی اور آئندہ کرسمس تک اس کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال کرسمس تقاریب نو تعمیر شدہ کرسچین بھون میں منائی جائیں گی۔حکومت نے بھون کی تعمیر کیلئے 10کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کرسمس تقاریب میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال کرسمس تقاریب علحدہ تلنگانہ ریاست میں منائی جائیں گی اور ان کا یہ خواب حقیقت میں تبدیل ہوچکا ہے۔ چیف منسٹر کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، ریاستی وزراء این نرسمہا ریڈی، تملا ناگیشور راؤ، پدما راؤ، سرینواس یادو کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹر کے کیشو راؤ، شریمتی کویتا اور دیگر قائدین اور عہدیداروں نے تقاریب میں حصہ لیا۔ میتھوڈسٹ چرچ پہنچنے پر چندر شیکھر راؤ کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں اور دیگر وزراء و ارکان پارلیمنٹ کو تہنیت پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ چندر شیکھر راؤ نے کرسمس کے سلسلہ میں دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس سے عیسائی طبقہ میں مسرت کی لہر پائی جاتی ہے۔ چرچ میں موجود عیسائی قائدین نے کرسچین بھون کی تعمیر کیلئے چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT