Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں فروغ آئی ٹی خواندگی اسکیم کو مرکز کی منظور ی

تلنگانہ میں فروغ آئی ٹی خواندگی اسکیم کو مرکز کی منظور ی

حیدرآباد 20 ڈسمبر ( این ایس ایس ) مرکزی وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی کے محکمہ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹکنالوجی نے تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر آئی ٹی خواندگی کی اسکیم کو منظوری دیدی ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد ملک کے ہر گھر میں ایک فرد کو آئی ٹی سے واقف کروانا ہے ۔ سکریٹری آئی ٹی ای اینڈ سی ہرپریت سنگھ نے سرکاری طور پر تلنگانہ میں اس اسکیم کا آغاز کیا اور انہوں نے شہریوں کی ڈیجیٹل خواندگی کی اہمیت کو واضح کیا ۔ انہوں نے چار پائللا منڈوں سے تعلق رکھنے والے 40 می سیوا آپریٹرس میں ٹیبلیٹس بھی تقسیم کئے ۔ کریمنگر کے جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد اور نلگنڈہ کے جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر پریتی مینا اور اسپیشل آفیسر گاڈا ہنمنت راؤ نے بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT