تلنگانہ میں فوڈ پارکس کا قیام

حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں فوڈ پارکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں بہت جلد مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مرکزی حکومت ملک گیر سطح پر جملہ 17 میگا فوڈ پارکس قائم کرنے کی تجویز رکھتی ہے اور اس کے ایک حصہ کے طور پر ہی تلنگانہ میں میگا فوڈ پارک کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ملک بھر میں قائم کئے جانے والے ان 17 میگا فوڈ پارکس کیلئے جملہ 2100 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ جس میں مرکزی حکومت کا حصہ 850 کروڑ روپئے ہوگا ۔ ان فوڈ پارکس کے ذریعہ 50 ہزار سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ زائد از 80 ہزار کسانوں کو بھی فائدہ پہونچے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT