Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں لال مرچ کی قیمتوں میں50روپئے کا اضافہ

تلنگانہ میں لال مرچ کی قیمتوں میں50روپئے کا اضافہ

حیدرآباد 18فروری (یواین آئی )ایک ماہ سے بھی کم وقت میں تلنگانہ میں لال مرچ کی قیمتوں میں50روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔اس طرح شہر حیدرآباد کے بازاروں میں مرچ فی کیلو 150روپئے ہوگئی ہے ۔تاجرین نے کہا کہ گدوال ، اور محبوب نگر اضلاع میں لال مرچ کی فصلوں پر کیڑوں کے حملوں کے نتیجہ میں فصل کے خراب ہونے کے سبب لال مرچ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔جنوری 2017کے مقابلہ اس کی قیمت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔اس وقت فی کیلو لال مرچ کی قیمت50روپئے تھی ۔دسمبر2017میں لال مرچ فی کیلو 97روپئے ہوگئی ۔عموما مارکٹس میں ہر ماہ 23000تا24000کوئنٹل لال مرچ فروخت ہوتی ہے تاہم جاریہ سال اوسطا فروخت 9500تا 10,000کوئنٹل تک گر گئی ہے ۔سکریٹری ملک پیٹ مارکٹ جے انجیا نے یہ بات بتائی۔ملک پیٹ مارکٹ میں عموما لال مرچ آندھراپردیش کے اضلاع اننت پور اور کرنول کے علاوہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر ،گدوال سے لائی جاتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT