Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں لو لگنے سے اب تک 66اموات

تلنگانہ میں لو لگنے سے اب تک 66اموات

حیدرآباد۔/6 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں اس سال موسم گرما کے شدت اختیار کرنے کے ساتھ ہی لو لگنے سے زائداز 66 افراد فوت ہوگئے۔ درجہ حرارت 43ڈگری سیلسیس تک پہونچ گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ ریاست کے سب سے بڑے ضلع محبوب نگر میں لو لگنے سے سب سے زیادہ اموات 25ہوئی ہیں۔ میدک میں 11، نظام آباد میں 7، کھمم اور کریم نگر میں پانچ، پانچ اموات، عادل آباد او ر ورنگل میں چار، چار اموات ۔ نلگنڈہ میں دو اموات ہوئی ہیں۔ تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے مزید گرمی کی لہر چل رہی ہے ۔ درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع نلگنڈہ میں سب سے زیادہ43ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT