Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مانسون مزید سرگرم ‘ اوسط بارش کا امکان

تلنگانہ میں مانسون مزید سرگرم ‘ اوسط بارش کا امکان

حیدرآباد 9 جون ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں مزید سرگرم ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج ایک بلیٹن میں یہ بات بتائی ۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون آج ساحلی آندھرا کے مزید علاقوں تک پہونچ گیا ہے اور اب وہ ساری ریاست آندھرا پردیش کا بھی احاطہ کرچکا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مانسون کے اثر سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ساحلی آندھرا پردیش میں کئی مقامات پر ‘ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر اور رائلسیما میں ایک دو مقامات پر آئندہ 5 دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش گرج چمک کے ساتھ ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سدی پیٹ ضلع میںکچھ مقامات پر بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش ہوئی ہے جبکہ آندھرا پردیش اور رائلسیما میں بھی کچھ مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT