Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ماہ ستمبر، اکتوبر میں نئے راشن کارڈ اجرائی کا امکان

تلنگانہ میں ماہ ستمبر، اکتوبر میں نئے راشن کارڈ اجرائی کا امکان

بوگس راشن کارڈ کی نشاندہی کا کام جاری،PDSسسٹم کو آدھار سے مربوط کرنے کی بھی کوششیں

بوگس راشن کارڈ کی نشاندہی کا کام جاری،PDSسسٹم کو آدھار سے مربوط کرنے کی بھی کوششیں
حیدرآباد 21جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے جلدہی نئے راشن کاڈرس جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ محکمہ سیول سپلائزکے مطابق ماہ اگست کے بعدتلنگانہ میں نئے راشن کارڈجاری کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت بوگس راشن کارڈس کومنسوخ کرنے کے لیے بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔تلنگانہ حکومت ستمبریا اکتوبرکے مہینے میں نئے راشن کارڈ جاری کرسکتی ہے ۔ کے سی آر حکومت تلنگانہ میں نئے راشن کارڈس کی اجرائی کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کرچکی ہے ۔ محکمہ سیول سپلائزکے کمشنرسی پارتھاسارتھی کا کہنا ہے کہ محکمہ REVENUEکی جانب سے راشن کارڈس کے ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیاجارہاہے۔محکمہ REVENUEنے محکمہ سیول سپلائز کو یقین دلایاہے کہ اگست تک ریکارڈ کے معائنہ کا کام مکمل کرلیاجائیگا ۔ محکمہ سیول سپلائزکاکہناہے کہ ریکارڈس کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد ہی نئے راشن کارڈجاری کیے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت بوگس راشن کارڈ کو منسوخ کرنے کے لیے بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔تلنگانہ حکومت نے ریاست کے 10اضلاع میں پہلے جاری کردہ 1لاکھ 15ہزاربوگس راشن کارڈس کو منسوخ کردیاہے۔حکام کا کہناہے کہ مزید بوگس راشن کارڈ کی نشاندہی کی جائیگی۔جسکے بعد 10لاکھ خاندانوں کو دوبارہ راشن کارڈ جاری کرنے پرغورکیاجارہاہے۔ حکام کا کہناہے کہ اگست کے آخری تک بوگس راشن کارڈس کی نشاندہی کا کام مکمل کرلیاجائیگا۔محکمہ سیول سپلائز کے مطابق وزیراعلیٰ نے بوگس راشن کارڈس محکمہ کے حوالے نہ کرنے پر کارروائی کرنے کا حکم دیاہے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤکا کہناہے کہ ماضی کی حکومتوں نے بڑی تعداد میں سفید راشن کارڈس جاری کیے ہیں۔اس لیے پہلے بوگس راشن کارڈس کو منسوخ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔دوسری جانب تلنگانہ حکومت نے پبلک DISTRIBUTION سسٹم یعنیPDS کو آدھارنمبر سے مربوط کرنے کی کوششیں بھی تیزکردی ہیں ۔ حکام کا کہناہے کہ PDSکو آدھار سے مربوط کرنے کے لیے70فیصد SEEDINGمکمل کرلی گئی ہے۔محکمہ سیول سپلائزکے حکام گھر ۔گھر مہم چلاتے ہوئے 80 فیصد SEEDING مکمل ہونے والے علاقوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔اس کے علاوہ تلنگانہ کے راشن کارڈ کو آن لائین کرنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ حکومت راشن کارڈ کے ڈائزین اورپرنٹینگ میں تبدیلی پرغورکررہی ہے۔نئے راشن کارڈ جاری کرنے کے بعد حکومت تلنگانہ میں فوڈ SECURITYاسکیم کو نافذ کریگی ۔تلنگانہ حکومت نے مرکزی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کیاہے ۔اس مکتوب میں تلنگانہ حکومت نے FOOD SECURITY اسکیم پرعمل آوری کیلئے 6ماہ کا وقت مانگاہے۔محکمہ سیول سپلائزکے کمشنرسی پارتھاسارتھی کا کہناہے کہ تلنگانہ حکومت FOOD SECURITY اسکیم پرعمل آوری کیلئے سنجیدہ ہے۔تاہم ریاست کی حال ہی میں تشکیل عمل آئی ہے ۔ اس لیے فوڈSECURITY اسکیم پرعمل آوری کے لیے مزید 6ماہ کا وقت درکارہوگا۔

TOPPOPULARRECENT