Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مختلف جماعتوں نے سابق ریاست حیدرآباد کا انڈین یونین میں انضمام کا جشن منایا

تلنگانہ میں مختلف جماعتوں نے سابق ریاست حیدرآباد کا انڈین یونین میں انضمام کا جشن منایا

حیدرآباد۔ 17ستمبر (سیاست نیوز) سابق ریاست حیدرآباد کے ہند یونین میں انضمام کی تقاریب مختلف جماعتوں کی جانب سے آج تلنگانہ میں منائی گئیں۔آج ہی کے دن 17ستمبر 1948کو نظام دکن کی ریاست حیدرآبادکا ہندوستان میں انضمام عمل میں لایا گیا تھا۔اس تقریب کو سرکاری طورپر منانے کابی جے پی نے مطالبہ کیا ہے ۔بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے سربراہ لکشمن نے کہا ہے کہ سابق ریاست حیدرآباد کو ہندوستان میں ضم کرنے کئی افراد نے قربانیاں دیں اور ان ہی کی جدوجہد کے نتیجہ میں 17ستمبر 1948کو ریاست حیدرآباد کا ہندوستان میں انضمام عمل میں آیا اور نظام کی حکومت سے عوام کو نجات ملی۔ ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے اس کے ہیڈ کوارٹرز گاندھی بھون میں تقریب منعقدکی گئی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدر تلنگانہ کانگریس اُتم کمار ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ حکومت کسانوں کے مسائل سے لاپرواہی کا مظاہر ہ کر رہی ہے ۔انہوں نے گاندھی بھون میں قومی پرچم بھی لہرایا۔ تلگودیشم کے دفتر میں بھی یوم انضمام حیدرآباد کی تقریب منائی گئی۔اس موقع پر صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی ایل رمنا نے قومی پرچم لہرایا۔

TOPPOPULARRECENT