Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مرکزی ادارے قائم کئے جائیں

تلنگانہ میں مرکزی ادارے قائم کئے جائیں

وزیر اعظم نریندرمودی سے چیف منسٹر کے سی آر کی اپیل
حیدرآباد ۔ /7 اگست ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی حد درجہ ستائش کرتے ہوئے ان سے تلنگانہ کیلئے اضافی مرکزی پراجیکٹس کی منظوری کی خواہش کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ کی جامع ترقی مرکزی حکومت کی امداد پر ہی منحصر ہے ۔ انہوںنے وزیر اعظم سے خواہش کی کہ وہ مستقبل میں بھی تلنگانہ کیلئے مدد کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے خواہش کی کہ تلنگانہ میں مرکزی ادارے قائم کئے جائیں ۔انہوںنے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس ‘ آئی آئی ایم جیسے ادارے تلنگانہ میں قائم کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی انویسٹمنٹ ریجن ( آئی ٹی آئی آر ) کیلئے بھی مرکزی حکومت کو مدد فراہم کرنی چاہئے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے حلقہ انتخاب گجویل میں مشن بھاگیرتا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ مشن بھاگیرتا کا وزیر اعظم نریندر مودی نے افتتاح انجام دیا ۔ انہوں نے یہاںمختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا بھی افتتاح انجام دیا جن میں نئی ریلوے لائین کا سنگ بنیاد بھی شامل ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT