Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مزید اضلاع تشکیل دئے جائینگے

تلنگانہ میں مزید اضلاع تشکیل دئے جائینگے

جملہ اضلاع 24 تا 25 ہوجائیں گے : چیف منسٹر کا فیصلہ
حیدرآباد 5 مئی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر چندر شیکھر راؤ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں مزید اضلاع تشکیل دئے جائینگے ۔ چیف منسٹر کے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں یہ فیصلے کئے گئے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میںیہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں سرکاری طور پر اعلان یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر 2 جون کو کیا جاسکتا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے اضلاع کی تشکیل 15 اگسٹ کے موقع پر یا دسہرہ کے موقع پر عمل میں آسکتی ہے ۔ اعلامیہ کے بموجب ریاست میں نئے اضلاع کی تشکیل کے بعد جملہ اضلاع کی تعداد 24-25 ہوجائیگی ۔ نئے ڈویژنس کی تشکیل بھی عمل میں لائی جائیگی اور ہر آٹھ تا دس ڈویژنس کیلئے ایک ریوینیو ڈویژنل آفیسر کا تقرر عمل میں لیایا جائیگا تاکہ یہاں انتظامی امور میں بہتری اور سہولت ہوسکے ۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے چیف سکریٹری راجیو شرما کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نئے اضلاع کی تشکیل کے سلسلہ میں ایکشن پلان تیار کریں۔

TOPPOPULARRECENT