Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مزید بارش کا امکان

تلنگانہ میں مزید بارش کا امکان

حیدرآباد 21 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں کے علاوہ رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ دونوں ریاستوں کے کئی علاقوں میں آج بارش ریکارڈ کی گئی اور آئندہ دو دن کے دوران تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور دن یا رات کے وقت بارش ہوسکتی ہے۔ شہر میں آج شام کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT