Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مزید 14اضلاع کی تشکیل

تلنگانہ میں مزید 14اضلاع کی تشکیل

سرکاری احکامات کی اجرائی کیساتھ ہی سیاسی قائدین سرگرم
حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل کے عمل میں حکومت کی جانب سے تیزی پیدا کردی گئی ہے اور محکمہ ریوینیو نے ضروری احکامات جاری کردیئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فی الوقت 10 اضلاع کے ساتھ مزید 14 نئے اضلاع بنانے کے مواقع ہیں۔ اس طرح نئے اضلاع کی تشکیل کیلئے جیسے ہی حکومت کی جانب سے گذشتہ دنوں اعلان کیا گیا، اس کے ساتھ ہی موجودہ اضلاع کے اہم تعلقہ جات و منڈلوں کے سیاسی قائدین کی جانب سے اپنے قدیم تعلقہ جات و منڈلس کو ضلع بنانے کے مطالبات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ہر کوئی اپنے مقام کو ضلع کا موقف دلانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہے۔ حکومت تلنگانہ جملہ 24 اضلاع بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اپنے اس ارادہ کے مطابق ہی جن مقامات کو اضلاع بنانے سے چیف منسٹر دلچسپی رکھتے ہیں، ان ہی مقامات پر مختلف سرگرمیوں کیلئے ضلع نظم و نسق کو ہدایات دے کر حکومت اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے اقدامات کررہی ہے۔
ساحلی آندھرا میں تیز بارش کا امکان
حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع کرشنا، گنٹور، پرکاشم اور نیلور اور رائلسیما کے ضلع چتور میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران زوردار بارش ہوگی جبکہ تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ آندھرا میں سرد موسم اور بارش سے درجہ حرارت 17 ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT