Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مزید 21 نئے اضلاع کی شمولیت کا اعلان

تلنگانہ میں مزید 21 نئے اضلاع کی شمولیت کا اعلان

حیدرآباد ۔ 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) ہندوستان کی جدید ریاست تلنگانہ میں دسہرہ تہوار کے موقع پر ایک تاریخی اقدام میں 21 مزید اضلاع کا اضافہ کیا گیا جبکہ ریاست میں اضلاع کی جملہ تعداد 31 ہوگئی۔ نئے اضلاع کی تشکیل کا 2014ء کے اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس نے وعدہ کیا تھا۔ ان نئے اضلاع میں کلکٹوریٹس سپرنٹنڈنگ آف پولیس کے دفاتر اور دیگر سرکاری دفاتر کے آغاز کے ساتھ آج سے سرکاری کام کاج کا آغاز ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT