Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مسلم ٹیچرس کی تعداد دیگر ریاستوں سے زائد

تلنگانہ میں مسلم ٹیچرس کی تعداد دیگر ریاستوں سے زائد

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست مسلم اساتذہ کے تقررات میں جنوبی ہند کی دوسری اور ملک بھر کی چوتھی ریاست بن گئی ہے ۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مسلم اساتذہ کے تقررات میں تلنگانہ کو منفرد مقام حاصل ہے ۔ ملک کی نو خیز ریاست نے مسلم اساتذہ کے تقررات کے معاملے میں دیگر ریاستوں جیسے آسام ، مغربی بنگال ، بہار ، اور جموں و کشمیر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اگر چیکہ ان ریاستوں میں مسلمانوں کی آبادی تلنگانہ کے مقابل دوگنی ہے ۔ مگر تلنگانہ کے مسلم اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی ہیں ۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے کروائے گئے سروے کے مطابق تلنگانہ میں 6498 مسلم اساتذہ ہیں جب کہ اترپردیش میں جو مسلم آبادی کے اعتبار سے تلنگانہ کے مقابل پانچ گنا زائد مسلم آبادی ہے صرف 8006 مسلم اساتذہ میں کرناٹک کو ملک میں دوسرا مقام حاصل ہے جہاں مسلم اساتذہ کی تعداد 7087 ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT