تلنگانہ میں معمول سے زیادہ بارش، زیر زمین سطح آب میں اضافہ،عثمان ساگر کی سطح اطمینان بخش

حیدرآباد۔/18جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں رواں مانسون کے دوران تاحال 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو اس مدت تک ہونے والی معمولی کی بارش 125ملی میٹر بارش سے 17ملی میٹر زیادہ ہے۔ زیر زمین آبی سطح سے متعلق ریاستی محکمہ کے عہدیداروں نے کہا کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کے تحت معمول کے مطابق 79 فیصد بارش ہوتی ہے۔ 14 فیصد شمال مشرقی مانسون سے اور ماباقی دیگر موسم کے دوران ہوتی ہے۔ تلنگانہ کے 31 کے منجملہ 16 اضلاع میں معمول سے ( 20 فیصد یا اس سے ) بھی زائد بارش ریکارڈکی گئی ہے۔ 14 اضلاع میں معمول کے مطابق بارش ہوئی۔ اس محکمہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 790 کنوؤں کے جائزوں سے پتہ چلا ہے کہ 276 (33%)کنوؤں کی آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور (67%) یعنی 514کنوؤں کی سطح آب میں کمی ہوئی ہے۔شہر کے ذخائر آب کی سطح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT