Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں منموہن سنگھ ، سونیا گاندھی اور راہول کی مہم

تلنگانہ میں منموہن سنگھ ، سونیا گاندھی اور راہول کی مہم

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کانگریس کے مرکزی قائدین متحرک ہوگئے ہیں۔ اس علاقہ کے مختلف حلقوں میں 25اپریل کو کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی، 26اپریل کو وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور 27اپریل کو صدرکانگریس مسز سونیا گاندھی دورہ کرتے ہوئے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔صدر تلنگ

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کانگریس کے مرکزی قائدین متحرک ہوگئے ہیں۔ اس علاقہ کے مختلف حلقوں میں 25اپریل کو کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی، 26اپریل کو وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور 27اپریل کو صدرکانگریس مسز سونیا گاندھی دورہ کرتے ہوئے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پونالہ لکشمیا، سابق ریاستی وزیر مسٹر ڈی ناگیندر، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مسٹر ایم انجن کمار یادو کے علاوہ کانگریس کے دوسرے قائدین نے آج ایل بی اسٹیڈیم پہنچ کر 25اپریل کو منعقد ہونے والے راہول گاندھی کے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر پونالہ لکشمیا نے کہا کہ مسز سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے پہلے مرحلہ کے جلسوں سے کانگریس کے کیڈر میں نیا جوش وخروش پیدا ہوا ہے۔آئندہ مسلسل تین دن تک وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی اور نائب صدر مسٹر راہول گاندھی تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں کانگریس کی طوفانی انتخابی مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی 25اپریل کو پہلے ورنگل میں منعقد ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور شام میں حیدرآباد کے لعل بہادر اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میںشرکت کریں گے۔26اپریل کو وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر میں منعقد ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 27اپریل کو کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی ضلع میدک کے اسمبلی حلقہ اندول میں منعقد ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس اُمور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ24اپریل کو حیدرآباد پہونچیں گے اور راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کے جلسوں کے انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے والی کانگریس پارٹی کو عوام ووٹ دیتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT