Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں موبائل سائنٹفیک لیبارٹریز

تلنگانہ میں موبائل سائنٹفیک لیبارٹریز

عنقریب شروعات ، سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سہولت
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں سرکاری اسکولس اور کالجس کی غیر معمولی تعداد کے پیش نظر تلنگانہ اکیڈیمی آف سائنس نے موبائل سائنٹفیک لیبارٹریز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ یہ موبائل لیبارٹریز تلنگانہ ریاست کے تمام منڈل ہیڈکوارٹرس میں دس دن موجود رہیں گی اور طلبہ خاص کر سرکاری اسکولس اور کالجس کے طلباء وطالبات کی مضمون سے متعلق تجربات کے لیے مدد کریں گی ۔ دیہی علاقوں میں بعض سرکاری اسکولس اور کالجس میں لیاب کی سہولتیں نہیں ہیں ۔ موبائل ویانس سے 8 ویں ، 9 ویں ، 10 ویں اور انٹرمیڈیٹ کلاسیس کے طلبہ کو موبائل ویانس سے مدد ملے گی ۔ اکیڈیمی ٹیچرس کے لیے اورینٹیشن پروگرامس منعقد کرے گی ۔ اس طرح اسکولس کے ٹیچرس کی پریکٹیکل نالج میں اضافہ ہوگا ۔ اکیڈیمی آف سائنس نے نظام آباد ، نلگنڈہ ، ورنگل ، کریم نگر اور حیدرآباد میں علاقائی سنٹرس قائم کئے ہیں ۔ ہر سنٹر دو اضلاع میں خدمات کا ذمہ دار ہوگا ۔ اکیڈیمی کی سائنس کانگریس جلد منعقد ہوگی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو افتتاح کی دعوت دی جائے گی ۔ اکیڈیمی کے صدر ڈاکٹر سی ایچ موہن راؤ نے کہا کہ اس سال چار افراد کو ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ دیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT