Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں موجود آندھرائی عہدیداروں کے تبادلوں پر زور

تلنگانہ میں موجود آندھرائی عہدیداروں کے تبادلوں پر زور

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ادیوگولہ سنگھم نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کملاناتھن کمیٹی پر موثر عمل آوری کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی تنظیم جدید کے باوجود آندھرا سے تعلق رکھنے والے ریاست تلنگانہ میں واقع مختلف عہدوں پر قابض سرکاری عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے انہیں ان کے آبائی وطن بھیج دیا

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ادیوگولہ سنگھم نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کملاناتھن کمیٹی پر موثر عمل آوری کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی تنظیم جدید کے باوجود آندھرا سے تعلق رکھنے والے ریاست تلنگانہ میں واقع مختلف عہدوں پر قابض سرکاری عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے انہیں ان کے آبائی وطن بھیج دیا جائے تاکہ علاقہ تلنگانہ کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کیا جاسکے ۔ بصورت دیگر ان کی سنگھم کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کئے جائیں گے ۔ کل یہاں صدر سنگھم مسٹر ایم نارائنا جنرل سکریٹری مسٹر سی ایچ سمپت کمار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی تنظیم جدید کے باوجود نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں تاہم کئی اہم سرکاری عہدوں پر آندھرائی عہدیداروں کا تسلط برقرار ہے ۔ جس کے نتیجہ میں ریاست تلنگانہ کے قیام کا مقصد ہی فوت ہوگیا ہے ۔ دونوں ریاستوں کی تقسیم عمل میں آنے کے بعد سرکاری عہدیداروں کے تبادلوں میں ٹال مٹول پالیسی اختیار کی جارہی کہ وہ آندھرا سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو جو ریاست آندھرا پردیش میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں ریاست تلنگانہ تبادلے کیے جائیں ۔ بصورت دیگر سنگھم آندھرا سے تعلق رکھنے والے سرکاری عہدیداروں کو جو تلنگانہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہیں آندھرا پردیش تبادلہ عمل میں آنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اس موقع پر تلنگانہ اودیوگولہ سنگھم قائدین مسرز پی پون کمار گوڑ ، جی آنند ، ستیہ گوڑ ، نوین کمار ، اے وینکٹ راؤ بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT