Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مچھلی فروغ اور تغذیہ بخش غذا فراہم کرنے کے اقدامات

تلنگانہ میں مچھلی فروغ اور تغذیہ بخش غذا فراہم کرنے کے اقدامات

آئندہ ماہ ایک ہزار فوڈ وہیکلس چلانے کا منصوبہ ، مچھلی صنعت کو ترقی دینے ہزار کروڑ کی تخصیص
حیدرآباد۔22فروری (سیاست نیوز) حکومت ریاست میں صحت مند غذاء کی فراہمی کے لئے مچھلی کی فروخت کو فروغ دینے کے اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ دو ماہ کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر 1000 سے زائد فوڈ وہیکلس نظر آئیں گے جو کہ تلنگانہ اسٹیٹ فشر مین سوسائیٹیز فیڈریشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے تحت ہوں گے اور ان فو ڈوہیکلس کا آغاز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اساس پر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں صحت مند غذاء کے فروغ کے لئے مچھلی سے تیار کردہ اشیائے تغذیہ کی فروخت کو شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور بہت جلد 100 ایسی گاڑیاں جو کہ مچھلی کے تیار کردہ اشیائے خورد و نوش فروخت کریں گی ریاست بھر میں شروع کی جائیں گی جو کہ تجرباتی اساس پر ہوں گی۔ ان 100گاڑیوں کو ریاست کے 100 مختلف مقامات پر رکھا جائے گا جہاں ان گاڑیوں میں مچھلی کا سالن‘ مچھلی تلی ہوئی ‘ مصالحہ فش‘ کے علاوہ مچھلی کی بریانی ‘ مچھلی کے کٹ لیٹس اور مچھلی منچوریا ودیگر اشیاء فروخت کئے جائیں گے۔ بتایاجاتا ہے کہ اس ایک گاڑی کیلئے 10لاکھ روپئے کا تخمینہ لگایا جا رہاہے اور ابتدائی طور پر 100گاڑیوں کے ذریعہ منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جائے گا بعد ازاں عوامی ردعمل کا جائزہ لینے کے بعد ان میں مزید 900گاڑیوںکا اضافہ کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے تیار کردہ منصوبہ کے مطابق ان فش وہیکلس کے ذریعہ حکومت نے تیار مچھلی کے غذائی اشیاء کی فروخت کے علاوہ مچھلی کے گوشت اور پکوان کیلئے مصالحہ جات میں ملائی گئی تیار مچھلی بھی فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔ مچھلی کی صنعت پر انحصار کرنے والوں کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے 1000 کروڑ کی تخصیص کا منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے اور کہا جا رہاہے کہ اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت کی جانب سے بہت جلد ٹنڈر طلب کئے جائیں گے۔ محکمہ سمکیات کی جانب سے ان چلتی پھرتی مچھلی کے اشیاء فروخت کرنے والی گاڑیوں کو گہما گہمی والے علاقوں میں ٹھہرایا جائے گا اور تفریحی مقامات پر تلنگانہ اسٹیمٹ فشرمین کو آپریٹیو سوسائیٹیز فیڈریشن لمیٹیڈ کے عہدیدارو کے مطابق جو لوگ اس تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ان گاڑیوں کو چلانے کے خواہشمند ہیں انہیں محکمہ کی جانب سے خصوصی تربیت بھی فراہم کی جائے گی اور انہیں مچھلی سے تیار کی جانے والی اشیاء کی تیاری میں ماہر بنانے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے اس کے علاوہ پکوان کے لئے تیار مچھلی کی فروخت کا بھی فوری طور پر آغاز کرنے کے متعلق غور کیا جا رہاہے ۔حکومت نے تلنگانہ کے شہریوں کو صحتمندغذاء کی فراہمی اور انہیں وٹامن سے بھر پور اشیائے تغذیہ کے استعمال کی جانب راغب کروانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT