Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں نئی گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن کوڈ

تلنگانہ میں نئی گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن کوڈ

سیریز‘‘ اعلامیہ آئندہ ہفتہ متوقع ،سرکاری ذرائع ’’TG

سیریز‘‘ اعلامیہ آئندہ ہفتہ متوقع ،سرکاری ذرائع ’’TG

حیدرآباد 22مئی ( پی ٹی آئی) ریاست تلنگانہ کے لئے نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن کوڈ کا اعلامیہ نئی دہلی میں مرکزی حکومت کے قیام کے بعد آئندہ ہفتہ متوقع ہے جبکہ 2جون سے علحدہ ریاست تلنگانہ اور آندھرا وجود میں آجائیں گی ۔ حکومت آندھرا پردیش نے وزارت کو ایک تجویز روانہ کرتے ہوئے ٹکنالوجی کے TGسیریز الاٹ کرنے کیلئے کہا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد تلنگانہ ملک کی 29 ویں ریاست بن چکی ہے ۔ وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہیں کے ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ آندھرا پردیش سے ہم کو تلنگانہ کیلئے TG سیریز الاٹ کرنے کی تجاویز موصول ہوچکی ہیں جبکہ چند ضابطہ کی تکمیل کی جانی ہے ۔ ٹرانسپورٹ کمشنر حکومت آندھرا پردیش جی اننت راو سے ربط پیدا کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ وزارت کی جانب سے اعلامیہ کی یکم جون کو اجرائی ہوتی ہے تب حکومت تلنگانہ اس کو صرف 2 جون سے نافذ عمل کرسکتی ہے ۔ ایک سینئر ریاستی عہدیدار کے بموجب علاقہ تلنگانہ میں گاڑیوں کے رجسٹریشن میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ یہاں کے عوام 2 جون سے نئے کوڈ کے نفاذ کے بعد ہی گاڑیوں کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں تا کہ کوئی مشکلات پیش نہ آئیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پرانی گاڑیوں کے رجسٹریشن کوڈ کی تبدیلی 2 جون کے بعد نئی حکومت کے ذمہ ہوگی ۔ پرانے گاڑیوں کے لئے بھی رجشٹرین نمبرات کی تبدیلی کا فیصلہ کیاگیا ہے اور آندھرا پردیش میں وہ تمام گاڑیوں کے نمبرات جو AP سے شروع ہورہے ہیں انہیں TG سریز سے بدلنا ہوگا ۔ نئی گاڑیوں کے لئے 2 جون سے نیا کوڈ ہوگا تاہم پرانے گاڑیوں کے مالکین کو کوئی روڈ ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ انہیں صرف تھوڑی فیس ادا کرنی ہوگی۔ گاڑیوں کے مالکین موجودہ قوانین و ضابطہ کے مطابق موجودہ سیریز کو جاری رکھ سکتے ہیں اور اس کو رجسٹریشن رینول کے وقت تبدیل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT