Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں نئے اضلاع ‘ ریونیو ڈیویژن اور منڈلوں کے افتتاح کیلئے تمام انتظامات مکمل

تلنگانہ میں نئے اضلاع ‘ ریونیو ڈیویژن اور منڈلوں کے افتتاح کیلئے تمام انتظامات مکمل

حیدرآباد، 9اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ میں منگل کو نئے اضلاع ‘ ریونیو ڈیویژن اور منڈلوں کے ایک ساتھ افتتاح کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ ضلع میدک میں افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر قومی پرچم لہرایا جائے گا ۔ نئے اضلاع کی حتمی تعداد اس وقت معلوم ہوگی جب حکومت کی جانب سے اضلاع کی تعداد پر حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔گیارہ اکتوبرکوصبح دس بجے تمام اضلاع میں کام کا آغاز عمل میں آئے گا۔ ۔ 21اضلاع کے آغاز سے متعلق پہلے ہی شیڈول جاری کیاجاچکا ہے ۔ 11اکتوبر کوصبح دس بجے پروگرام کا آغازہوگا۔ سب پہلے پریڈ ہوگی۔ پرچم کشائی کے بعد وزرا کلکٹردفاتر کا افتتاح کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT