Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / تلنگانہ میں نئے چیف الیکٹورل آفیسر کا تقرر

تلنگانہ میں نئے چیف الیکٹورل آفیسر کا تقرر

مختلف نام زیرغور، بھنورلعل اواخر ماہ سبکدوش ہوجائیں گے
حیدرآباد 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کے لئے بہت جلد نئے چیف الیکٹورل آفیسر کے تقرر کا امکان ہے کیوں کہ موجودہ چیف الیکٹورل آفیسر مسٹر بھنور لعل کی جاریہ ماہ کے اختتام پر وظیفہ حسن پر سبکدوشی عمل میں آئے گی۔ اس عہدہ پر کسی موزوں سینئر آئی اے ایس عہدیدار کو تعینات کرنے کے لئے حکومت تلنگانہ نے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متحدہ ریاست آندھراپردیش سے لے کر علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کے زائداز تین سال گزر جانے تک یعنی مجموعی طور پر سات سال سے ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر کے عہدے پر بھنور لعل فائز رہے۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد مرکزی الیکشن کمیشن نے بھنور لعل کو ریاست آندھراپردیش کے لئے چیف الیکٹورل آفیسر کے عہدے پر برقرار رکھنے ہونے نئی ریاست تلنگانہ کے لئے بھی بھنور لعل کو ہی ریاست تلنگانہ کے لئے انچارج چیف الیکٹورل آفیسر کے عہدے پر برقرار رکھا۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت تلنگانہ نے گزشتہ دنوں ریاست تلنگانہ کے لئے علیحدہ چیف الیکٹورل آفیسر مقرر کرنے کی مرکزی چیف الیکشن کمشنر سے مؤثر نمائندگی کی تھی جس پر مرکزی الیکشن کمیشن نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ تلنگانہ کیلئے علیحدہ چیف الیکٹوریل آفیسر کا تقرر کرنے کیلئے اتفاق کیا ہے جس کی روشنی میں حکومت تلنگانہ بھنورلعل کی سبکدوشی کے فوری بعد ریاست کیلئے نئے چیف الیکٹورل آفیسر کی تعیناتی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور تین ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT