Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں نئے ڈگری کالجس کے قیام کیلئے اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا

تلنگانہ میں نئے ڈگری کالجس کے قیام کیلئے اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ریاست تلنگانہ میں نئے خانگی کالجس کی قیام کیلئے اعلامیہ کی عنقریب اجرائی کا امکان نہیںہے ۔ حکومت فی الحال ریاست کے موجودہ کالجوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے ۔ موجودہ کالجوں کو بہتر بنانے کے بعد ہی نیا اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ اس وقت  ریاست تلنگانہ میں زائد از 1200 خانگی ڈگری کالجس ہیں ۔ حکومت کا احساس ہے کہ ان کالجوں کی تعداد ریاست کیلئے مطلوب تعداد سے زیادہ ہے ۔ حکومت کا مزید خیال ہے کہ یہ کالجس اندھادھند طریقہ سے اس لئے قائم کئے جارہے ہیں تاکہ فیس ایمبریسمنٹ کا فائدہ حاصل کرسکیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن نے پیر کے دن تمام یونیورسٹیوں کے رجسٹرارس کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ جس میں نئے ڈگری کالجس کے قیام کی ضرورت اورمعیارات کے بارے میں غور و خوص کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT