Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں وائی ایس آر سی پی قائد شرمیلا کی پرسہ یاترا

تلنگانہ میں وائی ایس آر سی پی قائد شرمیلا کی پرسہ یاترا

8 دسمبر کو محبوب نگر سے آغاز، پارٹی کو مستحکم کرنے کی مساعی

8 دسمبر کو محبوب نگر سے آغاز، پارٹی کو مستحکم کرنے کی مساعی
حیدرآباد /5 دسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مسز شرمیلا کے پرسہ یاترا پروگرام کو قطعیت دی گئی، جب کہ 8 دسمبر کو ضلع محبوب نگر سے وہ اپنی یاترا کا آغاز کریں گی۔ واضح رہے کہ صدر وائی ایس آر کانگریس کی بہن مسز شرمیلا کو تلنگانہ میں پارٹی کے استحکام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ قبل ازیں تلنگانہ کی مخالفت کے باعث تلنگانہ کے حامیوں نے جگن کو پرسہ یاترا سے روک دیا تھا۔ ذرائع کے بموجب سابق چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی کی موت کے بعد خودکشی کرنے والوں کے افراد خاندان سے ملاقات کی غرض سے مسز شرمیلا پرسہ یاترا کا آغاز کریں گی اور لوٹس پونڈ سے گاڑیوں کے قافلہ میں کلوا کرتی پہنچیں گی۔ اس دوران وہ برہمنا پلی میں راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد متاثرین کے ارکان خاندان سے ملاقات کریں گی۔ ذرائع کے بموجب 9 دسمبر کو عمرآباد کے ایک متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد اچم پیٹ میں راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گی اور بعد ازاں کولا پور میں دو متاثرین کے ارکان خاندان سے ملاقات کریں گی۔ ذرائع کے بموجب 10 دسمبر کو پنیٹا پلی، چٹیال اور رانی پیٹ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گی، جب کہ 11 دسمبر کو جورالا سے پرسہ یاترا شروع کریں گی۔ اسی طرح کنور، کوسی، امین کنٹہ اور اینڈا پور کے پانچ کسانوں کے ارکان خاندا سے ملاقات کریں گی اور شام میں کوڑنگل میں شب بسری کریں گی۔ شیڈول کے مطابق 12 دسمبر کو چار متاثرین کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے شام میں حیدرآباد واپس ہو جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT