Saturday , May 26 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں وبائی امراض کا تیزی سے پھیلاؤ

تلنگانہ میں وبائی امراض کا تیزی سے پھیلاؤ

حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں اس ماہ وبائی امراض میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ فیور ہاسپٹل ڈاکٹر شنکر نے کہا کہ موسم میں متواتر تبدیلی کے باعث وبائی امراض پھیلتے جارہے ہیں۔ انفلوئنزا کے کیسیس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لوگ سردی ، زکام سے متاثر ہوکر فیور ہاسپٹل سے رجوع ہورہے ہیں۔ سوائن فلو اور ڈینگو کے کیسوں میں بھی اضافہ کا اندیشہ ہے۔ ڈاکٹر شنکر نے مزید کہا کہ ان کے دواخانہ میں اب تک سوائن فلو سے متاثرہ ایک یا دو افراد کا معائنہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ سوائن فلو کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کریں اور فوری فیور ہاسپٹل سے رجوع ہوجائیں۔

غیر قانونی دواؤں کی فیکٹری
بے نقاب، 5کروڑ کی ادویات ضبط
حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس نے حیدرآباد میں ایک غیر قانونی دواؤں کی فیکٹری کو بے نقاب کرتے ہوئے یہاں سے 179 کلو گرام ایفیڈیرین کو ضبط کیا ہے جس کی مالیت انٹرنیشنل مارکٹ میں 5 کروڑ بتائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خصوصی انٹلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر حیدرآباد زونل یونٹ کے عہدیداروں نے بلارم میں واقع اس فیکٹری کی تلاشی لی اور یہاں نقلی دواؤں کی تیاری کا علم ہوا۔اس فیکٹری سے سفید پاؤڈر دستیاب ہوا جو ایفیڈیرین ہے۔ قانون نارکوٹک ڈرگس کے تحت ان افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT