Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ٹاٹا گروپ کے اشتراک سے آٹھ کینسر سنٹرس کو منظوری

تلنگانہ میں ٹاٹا گروپ کے اشتراک سے آٹھ کینسر سنٹرس کو منظوری

حیدرآباد۔/21فبروری، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی نے مہدی نواز جنگ کینسر ہاسپٹل کو اپیکس سنٹر بناتے ہوئے ٹاٹا ٹرسٹ کے تعاون سے ریاست میں کینسر اسکریننگ کے 8 سنٹرس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاٹا ٹرسٹ کے نمائندوں نے آج سکریٹریٹ پہنچ کر وزیر صحت لکشما ریڈی سے ملاقات کی۔ اور مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ صحت کے شعبہ میں اہم رول ادا کرنے والے ٹاٹا ٹرسٹ نے تلنگانہ میں اپنی خدمات فراہم کرنے کا پیشکش کیا۔ بالخصوص کینسر کے ٹسٹ اور علاج کیلئے اپنی جانب سے تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا ۔ بالخصوص تکنیکی آلات اوردوسری سہولتیں فراہم کرنے کا پیشکش کیا۔ این ایم جے کینسر ہاسپٹل کو اپیکس سنٹر بناتے ہوئے ریاست میں 8مراکز قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا ۔ اس اجلاس میں محکمہ صحت کی پرنسپال سکریٹری شانتی کماری، نیشنل ہیلت کمیشن کے چیف پلاننگ آفیسر ڈاکٹر سرینواس، ٹاٹا ٹرسٹ کے نمائندوں میں سرینواس، ابھیشک وغیرہ نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT