Wednesday , January 23 2019

تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت تمام محاذوں پر ناکام : رینوکا چودھری

حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر ( آئی این این ) کانگریس کی سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن رینوکا چودھری نے آج ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ تمام محاذوں پر ناکام ہو رہی ہے ۔ اس کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث حالات خراب ہو رہے ہیں۔ ضلع کھمم کے قریب نائک گوڑہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رینوکا چودھری نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اپنی 15 ماہ کی حکمرانی کے دوران زرعی شعبہ کویکسر نظرانداز کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT