Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور سیما آندھرا میں تلگودیشم کا بہتر مظاہرہ

تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور سیما آندھرا میں تلگودیشم کا بہتر مظاہرہ

حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) ضلع پریشد اور منڈل پریشد انتخابات میں علاقہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور سیما آندھرا میں تلگودیشم کا بہتر مظاہرہ رہا۔ آج صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جس کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا۔ بیالٹ پیپر کے ذریعہ رائے دہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے نتائج کے اعلان میں بھی کافی تاخیر ہورہی ہے۔ رات دیر گئے تک علاقہ

حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) ضلع پریشد اور منڈل پریشد انتخابات میں علاقہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور سیما آندھرا میں تلگودیشم کا بہتر مظاہرہ رہا۔ آج صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جس کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا۔ بیالٹ پیپر کے ذریعہ رائے دہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے نتائج کے اعلان میں بھی کافی تاخیر ہورہی ہے۔ رات دیر گئے تک علاقہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس نے زیڈ پی ٹی سی کی 161 اور کانگریس نے 132 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایم پی ٹی سی کے لئے بالترتیب 1691 اور 2193 نشستوں پر کامیابی ملی۔ اِسی طرح سیما آندھرا میں تلگودیشم نے زیڈ پی ٹی سی کی 324 اور وائی ایس آر کانگریس نے 214 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایم پی ٹی سی کی 4670 اور 4070 نشستوں پر بالترتیب تلگودیشم اور ٹی آر ایس کو کامیابی ملی۔ ٹی آر ایس نے 3 اضلاع کریم نگر، نظام آباد اور عادل آباد میں مکمل اکثریت حاصل کرتے ہوئے اپنا قبضہ جمالیا جبکہ کانگریس کو نلگنڈہ اور تلگودیشم کو کھمم میں کامیابی ملی۔ تلنگانہ میں کانگریس کے اہم قائدین اور سابق وزراء بشمول صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پنالہ لکشمیا کو اُس وقت جھٹکہ لگا جب اُن کے اسمبلی حلقوں اور آبائی مقامات پر ٹی آر ایس امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT