Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں پولیو کا کوئی کیس نہیں

تلنگانہ میں پولیو کا کوئی کیس نہیں

حیدرآباد۔ 17 جنوری (آئی این این) تلنگانہ چیف سیکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں 2007ء سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریاست سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ کندن باغ میں ایک پولیو مرکز میں بچوں کو پولیو خوراک دینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے بڑے پیمانے پر بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست بھر میں پولیو پروگرام کے تحت 27,000 پولیو مراکز میں 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 44 لاکھ بچوں کو پولیو خوراک پلائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT