تلنگانہ میں پہلی مرتبہ ایس ایس سی نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ /17 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ منعقدہ امتحانات ایس ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر امور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے آج یہاں سکریٹریٹ میں امتحانات ایس ایس سی کے نتائج جاری کئے ۔ اعلان کردہ نتائج کی روشنی میں امتحانات ایس ایس سی (ریگولر) کے نتائج کا اوسط (77.56) فیصد رہا اور لڑکوں

حیدرآباد ۔ /17 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ منعقدہ امتحانات ایس ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر امور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے آج یہاں سکریٹریٹ میں امتحانات ایس ایس سی کے نتائج جاری کئے ۔ اعلان کردہ نتائج کی روشنی میں امتحانات ایس ایس سی (ریگولر) کے نتائج کا اوسط (77.56) فیصد رہا اور لڑکوں کے مقابلہ میں لڑکیوں کو ہی ایس ایس سی امتحانات میں سبقت حاصل رہی ہے ۔ لڑکوں کے نتائج کا اوسط (76.11) فیصد رہا ۔ جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کا اوسط (79.44) فیصد رہا ۔ نتائج امتحانات ایس ایس سی کے سلسلہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کے سری ہری نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں ماہ مارچ کے دوران منعقدہ امتحانات ایس ایس سی (ریگولر و خانگی) میں جملہ 5,59,223 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ جن کے منجملہ (5,13,473) ریگولر اور (45,750) خانگی طلباء و طالبات شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریگو لرطلباء و طالبات میں جملہ (3,98,267) نے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ خانگی طلباء و طالبات میں (24766) طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ امتحانات ایس ایس سی میں اس سال (1991) اسکولس کے نتائج صدفیصد رہے جبکہ (28) اسکولس کے نتائج صفر فیصد رہے ۔ علاوہ ازیں ان نتائج کی روشنی میں ضلع ورنگل کو پہلا مقام اور ضلع عادل آباد کو آخری مقام حاصل ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان امتحانی نتائج میں ناکام طلباء و طالبات کیلئے اڈوانسڈ سپلمنٹری امتحانات کا /18 جون تا /2 جولائی انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور امتحانی اوقات صبح 9.30 بجے تا دوپہر 12.15 بجے تک ہوں گے ۔ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کیلئے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ /30 مئی ہوگی اور مزید کوئی توسیع ہرگز نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب طلباء و طالبات کے میمو آف مارکس /27 مئی سے مدارس میں دیئے جائیں گے ۔مسٹر کے سری ہری نے مزید کہا کہ امتحانی نتائج سے متعلق رینک حاصل کرنے کا اظہار کرتے ہوئے اخبارات یا ٹی وی چیانلس میں اشتہارات دینے کے خلاف سخت انتباہ دیا اور کہا کہ ایسے مدارس جو اپنے اسکول کی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کرنے کا اظہار کرتے ہوئے طلباء و طالبات کے رول نمبرس کے ساتھ اشتہارات اخبارات اور ٹی وی چیانلوں پر دیں گے ان اسکولس انتظامیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقعہ پر پرنسپال سکریٹری شریمتی رنجیورکر آچاریہ ، ڈائرکٹر آف گورنمنٹ اکزامنیشن شریمتی بی شیو کماری و دیگر اعلیٰ عہدیداران محکمہ تعلیمات بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT