Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں پہلے سرکاری پوسٹ اے ای ای پر تقرر

تلنگانہ میں پہلے سرکاری پوسٹ اے ای ای پر تقرر

عائشہ امروز کا جناب زاہد علی خاں سے اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ریاست بننے کے بعد سرکاری ملازمتوں کے لیے تلنگانہ پبلک سریس کمیشن بنایا گیا اور اس نے تاحال نو امتحانات منعقد کئے اور نوٹیفیکیشن نمبر 12/2015 جو محکمہ آبپاشی میں اے ای ای کے لیے جاری کیا ، اس کا امتحان 18 اکٹوبر کو ہوا تھا اور نتائج کے بعد 30 دسمبر کو انٹرویو تھا اور منتخب امیدواروں میں تلنگانہ کا سب سے پہلا ( جاب ) ملازمت حیدرآباد کے سنتوش نگر کی رہنے والی مس عائشہ امروز کو ملا جنہیں ملازمت کے احکامات 20 جنوری کو دئیے گئے ۔ ان کی ماہانہ یافت زائد از 91 ہزار روپئے ہوگی ۔ یہ لڑکی جو برقعہ پوش ہے ۔ مسلم امیدواروں کے لیے مثال ہے ۔ دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست سے مل کر اظہار تشکر کیا ۔ ان کی پوسٹنگ نلگنڈہ میں محکمہ آبپاشی میں ہوئی ۔ جناب زاہد علی خاں نے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انجینئرانچیف تک ترقی کرنے کا مشورہ دیا ۔ عائشہ امروز جو عثمانیہ یونیورسٹی انجینئرنگ کالج او یو کیمپس سے بی ای کی گولڈ میڈلسٹ ہیں ۔ ان کے والد کے ہمراہ دفتر سیاست کے کیرئیر گائیڈنس سے استفادہ کے حوالہ سے بتایا جو ان کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے انٹرویو کے لیے حوصلہ افزائی کی ، ان سے بھی اظہار تشکر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ترقی کی منازل طئے کریں گی اور دیگر مسلم لڑکے اور لڑکیوں کو بھی مشورہ دیا کہ مسابقتی امتحانات میں شریک ہو کر سرکاری ملازمت کے حصول کی سعی کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT