Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں چار نئے صنعتی ٹاؤن شپس کی نشاندہی، احکام جاری

تلنگانہ میں چار نئے صنعتی ٹاؤن شپس کی نشاندہی، احکام جاری

حیدرآباد۔/21فبروری، ( این ایس ایس ) تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے چار نئے صنعتی پارکس کی صنعتی ٹاؤن شپس کی حیثیت سے صراحت کی ہے جو علحدہ مقامی اتھاریٹیوں کے طور پر کام کریں گے۔پرنسپال سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے آج اس ضمن میں احکام جاری کیا۔ حکومت نے ان علحدہ مقامی اتھاریٹیز سے ہونے والی آمدنی کو متعلقہ مجالس مقامی کی ترقی کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کی ہے۔ ان احکام کے مطابق مادھا پور، ابراہیم پٹنم، قطب اللہ پور اور ورنگل میں یہ صنعتی پارکس اور ٹاؤن شپس قائم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT