Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں چھ اسمبلی حلقوں کیلئے سی پی آئی کی فہرست جاری

تلنگانہ میں چھ اسمبلی حلقوں کیلئے سی پی آئی کی فہرست جاری

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سی پی آئی نے علاقہ تلنگانہ کے چھ اسمبلی حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے ۔ ان میں مسرس جی ملیش ، بیلم پلی ، کے سامبا سیوا راؤ ، کتہ گوڑم ، پی وینکٹ ریڈی منگوڑ ، آر رویندرا کمار نائیک ، دیورکنڈہ ، ڈاکٹر ایم نارائنا ، ویرا اور ٹی رمیش پنیاکا شامل ہیں ۔ آج شام مسرس سید عزیز پاشاہ سی ایچ وینکٹ ریڈی و دیگر قائدین کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کے نارائنا سکریٹری سی پی آئی نے بتایا کہ امیدواروں کی دوسری فہرست بھی جلد جاری کی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کھمم لوک سبھا حلقہ کیلئے سی پی آئی الیکشن کمیٹی نے مختلف ناموں پر تفصیلی غور کیا اور دو قائدین ڈاکٹر کے نارائنا اور بی ناگیشور راؤ کے ناموں کی سفارش پر مبنی رپورٹ ریاستی کمیٹی کو پیش کردی ہے ۔ بتایا گیا کہ مسٹر وینکٹ سوامی نے پارٹی فیصلہ سے قبل بحیثیت سی پی آئی امیدوار حلقہ اسمبلی نکریکل سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے پر پارٹی نے سخت نوٹ لیا اور پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں سی پی آئی سے برطرف کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT