Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ژالہ باری کے ساتھ بارش

تلنگانہ میں ژالہ باری کے ساتھ بارش

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے تمام اضلاع میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوگی ۔ ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں بھی یہی صورتحال دیکھی جائے گی ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر نے بتایا کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں آج ہلکی اور اوسط درجہ کی بارش ہوئی ۔ تھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگی ۔ موسم ابرآلود رہا ۔ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ آندھراپردیش کے اضلاع اننت پور ،کڑپہ میں بھی درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT