تلنگانہ میں کانگریس حکومت تک سالگرہ نہیں منائیں گے

سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کا اعلان

سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کا اعلان
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راو نے علحدہ تلنگانہ ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت تشکیل پانے تک اپنی سالگرہ تقریب نا منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے حامیوں کو بھی ان کے فیصلے کا احترام کرنے کا مشورہ دیا ۔ 16 جون کو ہر سال مسٹر وی ہنمنت راؤ بڑی دھوم دھام سے اپنی سالگرہ تقریب مناتے ہیں ۔ تاہم تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت قائم ہونے تک سالگرہ تقریب نا منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے تلنگانہ تحریک کے دوران طلبہ و نوجوانوں کی خود کشی اور سماج کے تمام طبقات بالخصوص ملازمین کے احتجاج کا جائزہ لینے کے بعد آندھرا پردیش میں کانگریس کی پرواہ کئے بغیر علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے ۔ تاہم تلنگانہ کے کانگریس قائدین سونیا گاندھی کے پیغام کو عوام تک پہونچانے اور تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لانے میں ناکام ہوگئے ۔اس لیے انہوں نے عہد کیا ہے کہ دوبارہ تلنگانہ میں کانگریس کو اقتدار پر لانے تک وہ اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے ۔ مسٹر راؤ نے کانگریس کے قائدین و کارکنوں کے علاوہ اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی سالگرہ تقریب وغیرہ کا کوئی اہتمام نہ کریں ان کے فیصلے کا احترام اور کانگریس پارٹی کو استحکام بنانے کے لیے کام کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT