تلنگانہ میں کانگریس کو شکست افسوسناک :پونم پربھاکر

کریم نگر ۔ 18 مئی (این ایس ایس) سابق ایم پی پونم پربھاکر نے جنہیں انتخابات میں شکست ہوئی ہے، آج اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے قائدین نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کیلئے کئی مومنٹس چلائے لیکن عوام نے ٹی آر ایس کے قائدین کو منتخب کیا۔ میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے ان پارٹیوں اور قائدین کو منتخب کیا جنہوں نے اس علاقہ کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ عوام نے کانگریس کو کیوں شکست سے دوچار کیا۔

TOPPOPULARRECENT