Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کانگریس کو 100 نشستیں ،اتحاد کیلئے اختیار کھلا: پونالہ لکشمیا

تلنگانہ میں کانگریس کو 100 نشستیں ،اتحاد کیلئے اختیار کھلا: پونالہ لکشمیا

حیدرآباد 20 مارچ (پی ٹی آئی) کانگریس نے آج دعوی کیا ہے کہ آنے والے لوک سبھا و اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی اتحاد کرنے اپنے اختیار کو کھلا رکھا ہے۔ تلنگانہ میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر پونالہ لکشمیا نے کہا کہ ان کی پارٹی 119 اسمبلی حلقوں کے منجملہ 100 اسمبلی حلقوں پر کامیاب ہوگی۔ 17 لوک سبھا حلقوں کے منجملہ 15 پر کامیابی یقینی ہے۔ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ میٹ دی پریس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے پونالہ لکشمیا نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم نے اتحاد کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ جنہوں نے تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کی وہی سنہرا تلنگانہ بنانے کے عمل کو تیز کریں گے۔ ہم کمزور نہیں ہے اور دیہی سطح پر بھی کانگریس مضبوط ہے کانگریس کومزید مضبوط بنائیں گے۔ ہم زبردست انتخابی اتحاد کے خلاف ہیں۔ سنہرا تلنگانہ پر کانگریس کی توجہ مرکوز ہے۔ ٹی پی سی سی صدر نے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست پچھڑے طبقات پر مشتمل علاقہ ہے اس لئے اس ریاست کو سماجی تلنگانہ بھی بنایا جائے گا بعض لوگ یہ دعوی کررہے ہیں کہ وہ تلنگانہ کو دوبارہ تعمیر کریں گے، میں اس کا مطلب نہیں سمجھا یہ لوگ صرف عوام کو بے قوف بنارہے ہیں۔ انہیں اپنا سیاسی مقصد دکھائی دے رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT