Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کا یقین

تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کا یقین

بی جے پی سے اتحاد پر تلگودیشم امیدوار مسترد ہوں گے،وی ہنمنت راو کا بیان

بی جے پی سے اتحاد پر تلگودیشم امیدوار مسترد ہوں گے،وی ہنمنت راو کا بیان
حیدرآباد 13 اپریل (آئی این این ) کانگریس کے سینئر قائد وی ہنمنت راو نے آج اس اعتماد کا اظہار کہ آنے والے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کو تلنگانہ میں کم از کم 75 تا 80 اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے ہنمنت راو نے دعوی کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس لہر چل رہی ہے کیونکہ عوام نے اس بات کو محسوس کرلیا ہیکہ صدر کانگریس سونیا گاندھی ہی ہیں جنہوں نے تلنگانہ کو ریاست کا موقف عطا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے مخالف تلنگانہ اقدامات کے باعث کانگریس پارٹی کے خلاف کچھ مخالفانہ جذبات پائے جاتے تھے لیکن کانگریس حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کو یقینی بنانے کے بعد یہ جذبات و احساسات مثبت میں بدل گئے ہیں ہنمنت راو نے کہا کہ عوام تلنگانہ راشٹرا سمیتی سے نالاں ہوگئے ہیں جو کہ ان کے مطابق ایک خاندانی یونٹ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں عوام کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی بہتر انداز میں پذیرائی کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے پر عوام تلگودیشم کے امیدواروں کو مسترد کردیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT