Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کانگریس ہی حکومت تشکیل دے گی

تلنگانہ میں کانگریس ہی حکومت تشکیل دے گی

کے سی آر دلت چیف منسٹر بنانے کے وعدہ سے منحرف : خلیق الرحمن

کے سی آر دلت چیف منسٹر بنانے کے وعدہ سے منحرف : خلیق الرحمن

حیدرآباد 10 مئی (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کے کو آرڈینیٹر مسٹر خلیق الرحمن نے کہا کہ ملک میں نریندر مودی کی کوئی لہر نہیں ہے اور نہ ہی این ڈی اے کو اقتدار حاصل ہوگا ۔ عوام نے بی جے پی او راس کی حلیف جماعتوں کو یکسر نظر انداز کردیا ہے ۔ مسٹر خلیق الرحمن نے کہا کہ انہوں نے ملک کے مختلف ریاستوں کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیا اور مقامی عوام سے تبادلہ خیال کیا ۔ عوام بالخصوص سیکولر نظریات رکھنے والے مودی کو وزیر اعظم بنانے کے خلاف ہے ۔ این ڈی اے کو 150سے زائد لوک سبھا حلقوں پر کامیابی حاصل نہیں ہوگی کانگریس کے زیر قیادت یو پی اے حکومت اپنے 10 سالہ کارکردگی کے باعث دوبارہ کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ صحافت کا ایک مخصوص حصہ نریندر مودی کی لہر کو بیان کررہا ہے جو حقائق سے بعید ہے ۔ نریندر مودی کا گودھرا واقعہ پیچھا کررہا ہے ۔ اقلیتیں کسی بھی صورت میں بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی انتخابی مہم کانگریس پارٹی کیلئے معاون و مددگار ثابت ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں عوام نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے والی کانگریس پارٹی پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ عوام کو یقین ہے کانگریس ہی تلنگانہ کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کریگی گذشتہ 10 سال میں کانگریس نے ریاست کی ترقی اور غریب عوام کی بہبود کیلئے مثالی کام کئے ہیں جس کی ملک بھر میں نظیر نہیں ملتی ۔ مسٹر خلیق الرحمن نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو علاقہ تلنگانہ میں حکومت تشکیل دینے کیلئے مکمل اکثریت حاصل ہوگی ٹی آر ایس کا خواب چکنا چور ہوجائے گا ۔ سربراہ ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راو نے پہلے دلت کو چیف منسٹر بنانے کا دھوکہ دیا ۔انتخابی مہم کے دوران مسلم قائد کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کا وعدہ کیا ہے جس پر مسلمانوں نے کوئی بھروسہ نہیں کیا اور کانگریس پر ہی اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT