Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کرنسی کی کوئی قلت نہیں : آر بی آئی

تلنگانہ میں کرنسی کی کوئی قلت نہیں : آر بی آئی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : آر بی آئی کے ریجنل ڈائرکٹر آر سبرامنین نے کہا کہ ریاست میں کرنسی کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ عوام کو اس سلسلہ میں اندیشہ مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بینکوں کی سیکوریٹی کے بارے میںبھی کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں کیا جانا چاہئے ۔ فینانشیل لیٹریسی ویک کے موقع پر ریجنل ڈائرکٹر نے کہا کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کرنسی کی صورتحال اطمینان بخش ہے ۔ آر بی آئی نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا ہے اور اس مسئلہ سے نمٹنے کی ہدایت دی ہے ۔ تلنگانہ آر بی آئی کو مطلوب کرنسی وصول ہوتی ہے ۔ بینکوں کے علاوہ اے ٹی ایمس میں رقومات جمع کرانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ اپریل میں جو صورتحال تھی اب وہ ختم ہوگئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT