تلنگانہ میں کپڑے کی صنعت کو ویاٹ سے استثنی کا امکان

حیدرآباد 19 مارچ ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر کمرشیل ٹیکسیس و سنیماٹو گرافی مسٹر ٹی سرینواس یادو ‘ سمجھا جاتا ہیکہ کپڑوں کی صنعت کو ویاٹ سے استثنی سے اتفاق کرلیا ہے ۔ اطلاعات کے بموجب تلنگانہ فیڈریشن آف ٹیکسٹائیلس اسوسی ایشن کے وفد نے ان سے ملاقات کرکے ویاٹ سے استثنی دینے کا مطالبہ کیا ۔سمجھا جاتا ہے کہ وزیر موصوف نے وفد کی اس درخواست کو قبول کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT