Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم اور کامن ایجوکیشن سسٹم پر عمل کا مطالبہ

تلنگانہ میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم اور کامن ایجوکیشن سسٹم پر عمل کا مطالبہ

ڈیموکریٹک ٹیچرس فیڈریشن کے نو منتخبہ عہدیداروں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈیموکریٹک ٹیچرس فیڈریشن تلنگانہ کی ریاستی عاملہ کی تشکیل جدید عمل میں آئی ۔ صدر ڈی ٹی ایف تلنگانہ کی حیثیت سے مسٹر ایم رگھوشنکر ریڈی ( کریم نگر ) کو منتخب کرلیا گیا جب کہ نائب صدور کی حیثیت سے مسرز ایم سومیا ( نلگنڈہ ) شریمتی وی سجاتا دیوی ( ورنگل ) ، ایم سامیل ( عادل آباد ) ، پی شانتن ، جنرل سکریٹری مسٹر ایم این کشٹپا ( حیدرآباد ) ، سکریٹریز مسرز ای رام ریڈی ( ورنگل ) ، ایم وینکٹ راملو ( محبوب نگر ) ، وی راج ریڈی ( کریم نگر ) ، ٹی رام ریڈی ( میدک ) منتخب ہوئے ۔ چیف میڈیا کوآرڈینٹر کی حیثیت سے چیف ایڈیٹر ادھیاپا کاجوالا ڈاکٹر ایم گنگا دھر (ورنگل ) اور اسٹیٹ آڈٹ کمیٹی کنوینرس مسرز ڈی ایسو ریڈی ( کریم نگر ) ، گوویند راؤ ( ورنگل ) ، سی ایچ وینکٹیشورلو ( نلگنڈہ ) منتخب ہوئے ۔ یہ بات آج یہاں نو منتخبہ صدر اور جنرل سکریٹری نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ ان کے ہمراہ مسرز سومیا ، شانتن ، رام ریڈی ، راج ریڈی ، گنگا دھر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر نو منتخبہ ڈی ٹی ایف قائدین نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کے تمام طبقات کو کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے کامن ایجوکیشن سسٹم طریقہ کار کو رائج کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT