Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم پر چیف منسٹر کا ماہرین تعلیم کے ساتھ اجلاس

تلنگانہ میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم پر چیف منسٹر کا ماہرین تعلیم کے ساتھ اجلاس

27 جنوری کو مقرر ، وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی اور سکریٹری تعلیم راجیو رنجن سے مشاورت

27 جنوری کو مقرر ، وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی اور سکریٹری تعلیم راجیو رنجن سے مشاورت
حیدرآباد۔/16جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی سے متعلق اسکیم پر عمل آوری کیلئے 27جنوری کو ماہرین تعلیم اور تعلیم کے شعبہ سے وابستہ افراد کا اجلاس طلب کیا ہے۔ چیف منسٹر نے آج وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی، سکریٹری تعلیم راجیو رنجن آچاریہ اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ کے جی تا پی جی مفت تعلیم اسکیم پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس اسکیم پر عمل آوری کے سلسلہ میں سماج کے تمام طبقات اور شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی رائے حاصل کی جائے گی اور اسکیم کے آغاز اور اس کے خدوخال طئے کرنے کیلئے 27جنوری کو ماہرین تعلیم کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تعلیم میں تلنگانہ کی تاریخ اور اس کی تہذیب و ثقافت سے متعلق اسباق کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ1998سے زیر التواء ڈی ایس سی کے امیدواروں کے تقررات کے سلسلہ میں ضروری کارروائی کی جائے گی اور حکومت انہیں ملازمتوں کی فراہمی کے اقدامات کرے گی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے انتخابی منشور میں ریاست کے تمام غریب خاندانوں کو کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا تاہم اس اسکیم پر عمل آوری کا آغاز نہیں ہوسکا۔ حکومت نے وزارت تعلیم اور دیگر ماہرین سے اسکیم کے خدوخال طئے کرنے کیلئے تجاویز طلب کی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت آئندہ تعلیمی سال سے اس اسکیم کے آغاز کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان کیلئے شرائط و ضوابط طئے کرنے کے علاوہ انہیں سرکاری مدارس کے علاوہ خانگی اسکولوں میں تعلیم کی فراہمی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر تعلیم جگدیش ریڈی نے کہا کہ حکومت اسکیم پر عمل آوری کے سلسلہ میں سنجیدہ ہے اور کوئی بھی مستحق غریب طلبہ محروم نہیں رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT