Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کے سی آر نظم و نسق کی ستائش

تلنگانہ میں کے سی آر نظم و نسق کی ستائش

مشن بھگیرتھا پر سارے ملک کی نگاہیں ، کانگریس رکن پارلیمنٹ آنند بھاسکر راؤ کی سراہنا
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سینئیر کانگریس قائد و رکن پارلیمان ( راجیہ سبھا ) مسٹر آر آنند بھاسکر نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے نظم و نسق و شاندار کارکردگی کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ عوامی توقعات و شفافیت کے ساتھ اپنی حکومت چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی رکن پارلیمان ہونے کے باوجود ٹی آر ایس زیر قیادت ریاستی حکومت کی انجام دی جانے والی ’ بھگیرتھا ‘ اسکیم کی ستائش کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے ۔ کیوں کہ اس اسکیم کی عمل آوری کے تعلق سے ملک کی تمام نگاہیں لگی ہوئی ہیں اور اسکیم کی کامیاب عمل آوری کی صورت میں دیگر ریاستیں بھی اپنی اپنی حکومتوں کے ذریعہ اس اسکیم پر عمل آوری کے منتظر ہیں ۔ رکن پارلیمان نے کہا کہ گھر گھر پینے کے پانی کی فراہمی کے اس پروگرام سے ملک بھر میں دیگر ریاستوں کے لیے ریاست تلنگانہ ایک مثالی ثابت ہورہی ہے ۔ مسٹر آنند بھاسکر نے تلنگانہ حکومت کے عملی اقدامات کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مشن بھگیرتھا اسکیم حکومت تلنگانہ کے لیے ایک سوال و چیلنج ضرور ہے لیکن اس کو روبہ عمل لانے کے لیے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا ۔ کانگریس رکن پارلیمان نے کہا کہ مشن بھگیرتھا کامیاب ثابت ہونے پر ریاست تلنگانہ میں آئندہ پچاس سال تک پانی کا ہرگز کوئی مسئلہ درپیش نہیں رہے گا ۔ انہوں نے تمام ایم پی ٹی سیز ارکان سے حکومت کی جانب سے مشن بھگیرتھا کے تحت انجام دئیے جانے والے کاموں کو جلد مکمل کرنے میں حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی پر زور خواہش کی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT