Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر ، اب تک 167 اموات

تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر ، اب تک 167 اموات

آئندہ چند دن تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی،حیدرآباد میں 43 ڈگری سیلسیس
حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں گرمی کی شدت برقرار ہے ۔ لو لگنے سے اب تک 167 افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ یکم اپریل سے ریاست تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔ چلچلاتی دھوپ اور لو چلنے کی وجہ سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔ ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ایک سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ گرمی اور لو لگنے کی وجہ سے اموات میں اضافہ کا امکان ہے ۔ تین رکنی سرکاری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ جس میں ایک تحصیلدار ، ایک پولیس سب انسپکٹر اور ایک سیول سرجن شامل ہیں ۔ منڈل سطح پر اس کمیٹی گرمی کے باعث ان اموات کی توثیق کرے گی ۔ یکم اپریل سے اب تک ان 167 اموات کی توثیق کرنے والی کمیٹی نے کہا کہ ریاست میں گرمی سے مرنے والوں اور متاثرین کا جائزہ لیا جائے گا اور ان افراد کی مالی اعانت بھی کی جائے گی ۔ گذشتہ چند دن سے تلنگانہ میں لو چلنے کی وجہ سے عوام پریشان ہے ۔ ریاست بھر میں درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پانچ دن تک تلنگانہ میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی ۔ 20 تا 26 مئی کے دوران ریاست بھر میں گرمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ شمالی اور مشرقی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں 43 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کا امکان ہے ۔ گذشتہ ہفتہ بارش کے بعد موسم میں نرمی آئی تھی لیکن اب دوبارہ گرمی میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT