Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں گرمی کی لہر برقرار‘درجہ حرارت میں اضافہ

تلنگانہ میں گرمی کی لہر برقرار‘درجہ حرارت میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 23مئی ( پی ٹی آئی) ڈیزاسٹر مینجمنٹ شعبہ کے عہدیداروں   نے کہا ہے کہ رواں موسم گرما کے آغاز سے 21 مئی تک تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر اور لُو لگنے کے واقعات میں تاحال 315 سے زائد افراد فوت ہوئے ہیں ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے کنٹرول روم نے کہا ہے کہ ’’ تین رکنی کمیٹی نے لُو لگنے سے تاحال 315 اموات کی توثیق کی ہے جن کے منجملہ نلگنڈہ میں سب سے زیادہ 91 افراد فوت ہوئے ہیں ‘‘ ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ ’’ تلنگانہ کے ایک دو مقامات پر معمول کے درجہ حرارت میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ‘‘ ۔ رام گنڈم میں سب سے زیادہ 46 ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT