Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں گرمی کی لہر کے دوران بارش کا امکان

تلنگانہ میں گرمی کی لہر کے دوران بارش کا امکان

حیدرآباد 5 اپریل (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے بعض مقامات پر آئندہ تین سال کے دوران بیک وقت شدید گرمی کی اور اس کے ساتھ طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش و ژالہ باری کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران ریاست بالخصوص اضلاع عادل آباد، کریم نگر، کھمم، نلگنڈہ، نظام آباد، ورنگل، حیدرآباد، رنگاریڈی میں شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے اور کہاکہ تلنگانہ کے 25 فیصد علاقوں میں بیک وقت گرمی کی لہر اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر نے کہاکہ جنوب مغربی سمت ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔ تلنگانہ کے درجہ حرارت میں آج اگرچہ زیادہ اضافہ درج نہیں کیا گیا تاہم چند مقامات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔ نظام آباد، میدک اور راما گنڈم گرم ترین مقامات رہے جہاں اعظم ترین درجہ حرارت 43 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد اور اس کے پڑوسی علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT