Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ہلکی بارش ‘ تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان

تلنگانہ میں ہلکی بارش ‘ تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان

حیدرآباد 5 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے ۔ کچھ مقامات پر ہلکی یا اوسط بارش ہوسکتی ہے اور گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں گرج چمک شام یا رات کے وقت ہوسکتی ہے اور درجہ حرارت 36 ڈگری و 23 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ حیدرآباد میں 31 مارچ سے تیز ہوائیں اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھی کچھ مقامات پر بارش ہوئی ہے ۔ حیدرآباد میں یکم اور 2 اپریل کو 13 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT