Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ہیضہ کے کوئی واقعات نہیں، وباء کی اطلاعات مسترد

تلنگانہ میں ہیضہ کے کوئی واقعات نہیں، وباء کی اطلاعات مسترد

عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی کا بیان
حیدرآباد 10 جولائی (این ایس ایس) وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج کہاکہ ریاست تلنگانہ میں ہیضہ اور اس وباء کے پھیلنے کا کوئی کیس نہیں ہے۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کے ساتھ وزیر صحت نے اتوار کو کریم نگر میں ایک ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں تلنگانہ ہریتا ہرم پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہاکہ ریاست میں ہیضہ یا اس کے پھیلنے کے کوئی کیسیس نہیں ہیں۔ جیسا کہ چند اخبارات میں اطلاعات دی گئی ہیں۔ انھوں نے ریاست میں ہیضہ کی وباء کے پھوٹ پڑنے کے امکانات پر اطلاعات کو مسترد کردیا کیوں کہ سرکاری مشنری اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگرچیکہ چند اخبارات میں ہیضہ کے بارے میں اطلاعات ہیں لیکن اس طرح کی اطلاعات حقیقی نہیں ہیں۔

انھوں نے کہاکہ حکومت سرکاری دواخانوں میں تمام سہولتیں اور ایکوپمنٹ اور ادویات فراہم کررہی ہے۔ دواخانوں میں اہم سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بھرپور توجہ دی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد یا دیگر شہروں کا رُخ نہ کرنا پڑے۔ انھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت ہاسپٹلس کو فنڈس فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے تاکہ تمام سہولتوں اور اسٹاف کو حاصل کیا جائے۔ وزیر صحت نے کہاکہ سابق میں ہاسپٹلس میں سہولتوں کا فقدان تھا جس کی وجہ عوام بہتر علاج و معالجہ کی سہولتوں سے محروم تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ریاستی حکومت اس طرح کے صحت کے مسائل کے بارے میں چوکنا ہے اور عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT