Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں یوم شہدا پر وزیراعلی اور وزیر جنگلات کا خراج

تلنگانہ میں یوم شہدا پر وزیراعلی اور وزیر جنگلات کا خراج

حیدرآباد، 11ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر جنگلات جوگورامنا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت جنگلات کے تحفظ کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے آج یوم شہدا کے موقع پر حیدرآباد کے نہرو زو پارک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے محکمہ جنگلات کے افسروں اور ملازمین کو بھرپور خراج پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی افراد نے جنگلات کے قیمتی وسائل کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کو قربان کیا ہے ۔جنگلات کی قیمتی اراضی کے تحفظ کے لئے محکمہ جنگلات کے افسر مساعی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے ہریتا ہارم پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے حصہ کے طورپر جاریہ سال 29کروڑ پودے لگائے جارہے ہیں ۔ یہ پروگرام ابھی جاری ہے ۔اس موقع پر انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا پیام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے محکمہ جنگلات کے افسروں اور ملازمین کو بھرپور خراج پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض انجام دینے کے دوران جان قربان کرنے والوں کی قربانیوں سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے جنگلات کا تحفظ کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کافی اہمیت کے حامل ہیں ،موسمی توازن کی برقراری کے لئے جنگلات کا تحفظ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل قوم کو حوالے کرنے کے لئے ہی سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتا ہارم کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT